مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کے قصبہ خاش کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے قصبے خاش میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز کے استعمال میں رہتا ہے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے قصبہ خاش کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔
News ID 1895415
آپ کا تبصرہ